پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو

شاہد اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جارہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔