فائل فوٹو
فائل فوٹو

سموگ میں کمی، نجی و سرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور: سموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد کل سےتعلیمی ادارے  کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بھی بحال کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسکولوں میں آؤٹ ڈور کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی  ہے۔ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔