لاہور اور ملتان میں اسموگ میں کمی، تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور(اُمت نیوز)لاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں شہروں میں اسکول کھلنے کا وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں ہو گا۔

طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت رکھا گیا ہے۔