24 نومبر کو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 

لاہور(اُمت نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو ہم وہی کریں گے جو دہشت گردوں کیخلاف کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیس سے متعلق بتایا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش ویڈیو پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا، 3 اکاؤنٹس سے ویڈیو پوسٹ کی گئی، یہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو، میرا مرکزی کیس آج فکس نہیں تھا، علی امین گنڈاپور جو ریلی اسلام آباد لائے اس پر 81 کروڑ روپے لگے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو فساد برپا کرنے کیلئے 4، 4 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔