24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا پارٹی سے باہر ہوجائے گا، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (اُمت نیوز)پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں چاہے کوئی کتنا بھی پرانا ہو، باہر نہ نکلا تو اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے جس کسی کو آگے کریں گے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کمیٹی ان سے تین مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تین مطالبات 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور آئین کی بحالی کے علاوہ مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ مؤخر ہوگا نہ معطل ہوگا۔