طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا، فائل فوٹو
طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا، فائل فوٹو

ناکارہ جہاز براستہ سڑک کراچی سے حیدر آباد پہنچ گیا

کراچی سے روانہ ہونے والا ناکارہ جہاز سجاول ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدرآباد پہنچ گیا ہے۔

طیارے کو شارع فیصل سے نیشنل ہائی وے کی جانب روانہ کیا گیا، طیارے کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔

ناکارہ جہاز 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، طیارہ 8 گھنٹے کے سفر کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے حیدر آباد پہنچا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹریلر پر حیدرآباد بھیجا گیا۔

طیارے کی منتقلی جرمن ٹیکنالوجی کے حامل طویل ترین ٹریلر کے ذریعے کی گئی اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سی پہلے ہی حاصل کرلی گئی تھی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے ”کٹائی“ میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہے، چند روز قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ کو موٹروے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔