فائل فوٹو
فائل فوٹو

علی امین گنڈاپور کی 2 دن میں عمران خان سے دوسری ملاقات

راولپنڈی: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور بانئ پی ٹی آئی سے  ملاقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔علی امین گنڈاپور کی 2 دن میں بانئ پی ٹی آئی سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات دو گھنٹے تک رہی ،ملاقات میں 24نومبر کے احتجاج اور سیاسی و پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی تھی۔