پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، فائل فوٹو
پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، فائل فوٹو

کارکردگی پر ووٹ ملتا تو کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت

ایبٹ آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کارکردگی پر تنقید کر دی۔

ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی کارکردگی کوتنقید کا نشانہ بنایا۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پہلے اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے غلط فیصلے پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے، اس بار کارکردگی دکھانا ہو گی۔