فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواستیں خارج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، یاسمین راشد اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق گل اصغر خان کی درخواست بریت منظور کرلی گئی، جبکہ شیخ رشید، طاہر صادق، شیریں مزاری، امجد نیازی، شکیل نیازی، طاہر صادق، عمر بٹ اور واثق قیوم کی درخواست بریت خارج کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے واثق قیوم، صداقت عباسی، امجد نیازی، شیریں مزاری، میجر طاہر صادق کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی جبکہ سرکاری پراسیکیوٹرز کے بھی دلائل مکمل ہوگئے۔

وکلائے صفائی نے بری کرنے جبکہ سرکاری وکلا نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔

بعدازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مذکورہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔