فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں درج مقدمات ’’خان‘‘ کی رہائی میں رکاوٹ بن گئے

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانت منظوری کے بعد ان رہائی میں ستمبر اور اکتوبر میں راولپنڈی میں درج ہونے والے مقدمات رکاوٹ بن گئے۔

پی ٹی آئی کے 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو کیے گئے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین مقدمات راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد، نیو ٹاؤن اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی میں درج ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، یہ تمام مقدمات انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

9 مئی کے پانچ مقدمات میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں کروائے گئے، ضمانتی مچلکے داخل ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی رہائی کے احکامات جاری کرے گی۔