احتجاج سے ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے، فائل فوٹو
احتجاج سے ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی قیادت 24نومبر کی کال سے راہ فرار اختیار کرنے لگی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے بانی چیئرمین سے 24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بات چیت میں پہل کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین سے 24 نومبر کی کال واپس لینے کا کہا، بیرسٹر گوہر کا مؤقف ہے احتجاج سے ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کے لیے علی امین گنڈاپور کو جبکہ حکومتی شخصیات سے روابط کے لیے بیرسٹر گوہر کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین سے کہا کہ جتنا کریک ڈاؤن ہورہا ہے، احتجاج کے لیے زیادہ ورکرز کو جمع نہیں کر سکیں گے، کریک ڈاؤن اور وسیع تر ملکی مفاد میں کال واپس لینی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کو بیرسٹر گوہر نے عاطف خان اور علی امین لڑائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سردیوں کے باعث ورکرز کو دھرنے پر بٹھانے میں مشکلات آسکتی ہیں۔