گورنر سندھ 5 روزہ بیرون ملک دورے پر روانہ

کراچی (اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، اس دوران برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ میں گورنر آئی ٹی انیشییٹو سے متعلق اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے۔

قبل ازیں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا ایک دروازہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے جہاں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں۔