پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کی تیاریاں،8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کرلئے گئے ہیں

پنجاب میں 10 ہزار سے زائد اہلکار اسٹینڈ بائی پرہیں جبکہ مری میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کےاجتماع، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ احتجاج کی وجہ سےقائداعظم یونیورسٹی 22 سے 25 نومبر تک بند رہے گی۔