فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔

عادل بازئی آزامید امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ، نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشت خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا  جس پر اسپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی ۔

عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی ، الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے ۔