بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے، فائل فوٹو
  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے، فائل فوٹو

توشہ خانہ 2کیس؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی: توشہ خانہ 2کیس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،وکلا صفائی کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے پرایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے وقت مانگ لیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا،بشری بی بی عدالت حاضر نہ ہوئی،بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گی۔

وکلا صفائی نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے کیلیے درخواست دائر کردی،ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کیلیے وقت مانگ لیا،بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔