چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ علاقہ معززین سے بات چیت کر رہے ہیں ، فوٹو بشکریہ رپورٹر
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ علاقہ معززین سے بات چیت کر رہے ہیں ، فوٹو بشکریہ رپورٹر

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ،ٹاؤن میں ہونے والی استرکاری،نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پران کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف ایکس سی این بی این آر محمد سہیل ،یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔

انہوں نے علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی امور میں بنا رنگ و نسل و بلا امتیاز و تفریق عوام کی خدمت کی جائے گی ،ٹاؤن کی ہر یوسی ہماری یوسی ہے یو سی ون بلاک 22 میں عرصہ دراز سے سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی تھی جس سے آئے دن عوام کو نکاسی آب کے مسائل و شدید پریشانی کا سامنا تھا حالانکہ واٹر اور سیوریج کا کام بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری نہیں ہے مگر ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے لہذا ہم اپنے خدمت کے مشن کے تحت موجودہ وسائل میں عوامی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عوام نے نئی سیوریج لائن ڈلوانے اور مین ہول بنوانے پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔