نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، فائل فوٹو
نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، فائل فوٹو

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائرنذیر جونیئر انتقال کر گئے

لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائرنذیر جونیئر انتقال کر گئے۔

اہلخانہ  کاکہنا تھا کہ نذیر جونیئر پانچ برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، ٹریفک حادثے کے بعد ان کی طبیعت خراب رہی ۔نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، گزشتہ روز انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا ،آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

نذیر جونیئر پاکستان کی جانب سے ڈیبوٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں،نذیر جونیئر نے 15ون ڈے اور 5ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔