طلبہ و طالبات کو سی آئی ٹی ،ڈیجٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کا کورس مفت کروایا جارہا ہے
طلبہ و طالبات کو سی آئی ٹی ،ڈیجٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کا کورس مفت کروایا جارہا ہے

کورنگی ٹاؤن میں پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز

کراچی: کورنگی ٹاؤن میں پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ،طلبہ و طالبات کو سی آئی ٹی ،ڈیجٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کا کورس مفت کروایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ نے پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ٹی و ایجوکیشن کے شجاعت حسین پروگرام مینجر آصف عمر سمیت دیگر موجود تھے۔

پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام طلبہ و طالبات کو ڈیجٹل مارکیٹنگ،ای کامرس اور سی آئی ٹی کی کلاسز مفت دی جاری ہیں ،مذکورہ کلاسز ہفتے میں 4 دن صبح 9 سے رات 9 بجے تک دی جاتی ہیں ،2دن لڑکے اور 2دن لڑکیوں کی کلاسز کے رکھے گئے ہیں۔

چیئرمین نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی کی عوام سے مفت اعلیٰ تعلیم کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا ہے ،یہ بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرینگے۔

انھوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں کو بہترین روزگار فراہم کرنا بلاول بھٹو کا مشن ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں۔

امت کو ڈائریکٹر آئی ٹی و ایجوکیشن شجاعت حسین نے بتایا کہ چیئرمین کی ہدایت کے بعد کلاسز شروع کردی گئی ہیں ،تعلیمی نظام میں بہتری لارہے ہیں ،اس پروگرام کے تحت 900طلبہ و طالبات کو مفت کورسز کروائے گے ،چیئرمین نعیم شیخ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کورنگی کی عوام کو اعلیٰ تعلیمی نظام دینگے، اس مشن کو ہم نعیم شیخ کے ساتھ ملکر پورا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔