وزیر داخلہ کو سمجھایا جائے کہ آپ صرف اسلام آباد کے وزیر داخلہ نہیں، فائل فوٹو
وزیر داخلہ کو سمجھایا جائے کہ آپ صرف اسلام آباد کے وزیر داخلہ نہیں، فائل فوٹو

تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا

پشاور: مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی خود وضاحت کریں گی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا مؤقف ہے، بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ اور کوئی تنظیمی ذمے داری نہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف تو پارٹی کا چیئرمین یا سیکریٹری جنرل ہی بیان کرے گا، بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق صرف اپنا نقطہ نظر پیش کیا، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، ان کا اپنا نکتہ نظریہ ہے، اس کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے، ملک میں ہر شخص اپنے رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سعودی عرب نے سزا دلوائی یا حکومت سے ہٹایا اس پر پارٹی نے آج تک بیان نہیں دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے، واپسی پر جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔