فائل فوٹو
فائل فوٹو

وی پی این پر پابندی ، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کونوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وی پی این پر پابندی کے وزارت داخلہ کے احکامات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وی پی این کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی کر رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ کا 15نومبر کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااورسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی  کردی۔