پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کرلیں، فائل فوٹو
پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کرلیں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی احتجاج کچلنے کیلیے حکومت کا انتہائی اقدام کیا ہو گا؟

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنالی۔تمام موٹرویزآج رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب محسن نقوی نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ کسی احتجاج کی اجازت نہیں، اس لیے اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو دیکھ لیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام موٹرویز 22 نومبر کی رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام موٹرویز 22 نومبر کی رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 11، اور ایم 14 کو روڈ مرمت کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔

یہ بندش پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد کی موٹرویز پر رہے گی۔ اس کے علاوہ، لاہور سے عبالحکیم اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی موٹروے بند رہے گی۔

پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کریں۔