صوبے میں طلبا کو 30ہزار اسکالر شپ دی جا رہی ہیں، فائل فوٹو
صوبے میں طلبا کو 30ہزار اسکالر شپ دی جا رہی ہیں، فائل فوٹو

کل ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا،مریم نواز

تونسہ شریف: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل ایک گھریلو خاتون نے پاکستان کے دوست ملک پر حملہ کیا، میں یہ نہیں مان سکتی کہ ان کو اس بیان کے نتائج کا اندازہ نہیں ہوگا۔

 تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا ایجنڈا خطرناک ہے جس کا شاید ہمیں بھی اندازہ نہیں، ہم دشمنوں سے اپنے آپ کو محفوظ کریں یا اپنے لوگوں سے اپنی حفاظت کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد پر پےدرپے حملے کیے گئے، ایک کے بعد ایک احتجاج اوردھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے، لوگ بار باراحتجاج اور دھرنے کی کال پر کان نہیں دھرتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے سے خوشی ہوئی ہے، کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی اورخوشحالی آئے گی، خوشی ہے کہ اس منصوبے کا آغاز نواز شریف کے دور میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

مریم نواز نے کہا کہ کئی سال کے بعد پاکستان سے ہر روز ایک اچھی خبر آرہی ہے، آج اسٹاک مارکیٹ نے اپنے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، مہنگائی کے جن کو واپس بوتل میں بند کرنا آسان نہیں، مہنگائی کم ہوئی ہے عوام کو سہولت ملی ہے۔