ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے: لیاقت بلوچ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بغیر کسی ذمے داری کے اقتدار کو بھرپور انجوائے کر رہی ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی بحران کے حل کے لیے لچک پیدا کریں۔