اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے رات 12 بجے مکمل بند کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر انتطامیہ اور پولیس نفری کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک جانے والے راستے اور ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے۔
شہر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے رینجرز اور ایف سی بھی تعینات ہے۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹرویز سمیت کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔