خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا اوربھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں جب کہ پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لیے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے۔