چیمپئنز ٹرافی،منگل کو آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس نہیں ہو گا

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منگل کو چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں ہے۔

آئی سی سی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، ہائبرڈ ماڈل اور بھارتی انکار کے معاملات پر کوئی میٹنگ اب تک طے نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر کو آئی سی سی کی ہنگامی بورڈ میٹنگ کی خبر نشر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی پہلے ہی ایسی کسی میٹنگ سے لاعلمی ظاہر کر چکا تھا۔