بیروت ( اُمت نیوز ) اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔