صوابی (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی جانے والی ایک پرائیویٹ مشینری پر پشاور ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدرعرفان سلیم نے بتایا کہ پولیس نے مشینری کو روکا تھا، پولیس کے روکنے کے بعد اچانک نامعلوم افراد نے مشینری پر حملہ کردیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مشینری کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں ناکارہ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آوروں نے کرینوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
عرفان سلیم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری اور کرینوں کے ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور پی ٹی آئی نے فوری طور پر اس حملے کے خلاف کارروائی کی مطالبہ کیا ہے۔