لاہور(اُمت نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ لاہور میں سکون ہے، لوگ ناشتہ کررہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، کوئی افراتفری نہیں، کوئی ایک بندہ بھی باہر نہیں نکلا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ نئی نئی انقلابی باجی ابھی تک سو کر نہیں اٹھیں،بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں،گنڈاپور صاحب ابھی سوکر نہیں اٹھے،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی انقلاب کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں،خیبرپختونخوا والے صرف تماشہ لگائیں گے،انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کیلئے آئیں۔