حملے کے وقت وہاں عملہ موجود نہیں تھا، فوٹو سوشل میڈیا
حملے کے وقت وہاں عملہ موجود نہیں تھا، فوٹو سوشل میڈیا

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ،ملزم ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

اومان: اردن میں بندوق بردار حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے سفارت خانے کے گرد معمول کی گشت پر مامور اہلکاروں نے بندوق بردار حملہ آور کو رکنے کا اشارہ کیا۔

بندوق بردار شخص اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی نیت سے وہاں موجود تھا۔ پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حملے میں عملہ محفوظ ہے۔اردن پولیس نے کہا ہے کہ حملے کے وقت وہاں عملہ موجود نہیں تھا۔

حملہ آور کی لاش کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔ تاحال حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی مزید نفری طلب کی گئی۔ سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔