چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوئی ہنگامی میٹنگ نہیں بلائی، آئی سی سی

 

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوئی ہنگامی میٹنگ نہیں بلائی۔ بھارتی میڈیا کے دعوے کی آئی سی سی ذرائع نے تردید کردی۔

انڈین چینلز نے کہا تھا آئی سی سی نے ہنگامی بورڈ میٹنگ منگل کو طلب کی ہے، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور بھارت کے انکار کا معاملہ زیربحث آئے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی میٹنگ کی خبروں کو مسترد کرچکا ہے
ترجمان پی سی بی نے کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔