رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی آرڈر نہیں آیا، انکی بات کیسے مانیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے عدالت کا کیا فیصلہ ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی عدالت کو ہی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ رہی ہے، انہیں چاہیے تھا ہمارے جائز مطالبات مانتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دے دیا۔