سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کیلیے ان لمحات کو یادگار قرار دیا، فائل فوٹو
سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کیلیے ان لمحات کو یادگار قرار دیا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی احتجاج کے درمیان دلہا دلہن کا کنٹینر کے ساتھ یادگار فوٹو شوٹ

اسلام آباد میں ایک انوکھا اور حیرت انگیز شادی کا فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے! دُلہا دلہن نے احتجاج کے دوران لگائے گئے سرکاری کنٹینرز کے سامنے اپنی شادی کی یادگار تصاویر بنوائیں۔

خولہ اور قاسم نے اپنی زندگی کے بڑے دن اور خوشی کے لمحات کو ایک غیر معمولی صورتحال کے باوجود منفرد انداز میں مناکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

خولہ اور قاسم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

جوڑے کے فوٹوگرافر دی ٹیلنٹ اسٹوڈیوز نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں خولہ نے سلور گرے اور قاسم نے چاندی کا خوبصورت رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں، اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔

جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔ لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا!

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کیلیے ان لمحات کو یادگار قرار دیا۔