اسلام آباد میں کل بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا، نجی اسکول ایسوسی ایشن نے کل اسلام آباد میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسکول ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بھی بند رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گذشتہ روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔ڈی سی کے مطابق تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب ڈی سی راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق شہر کے تمام تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کل بھی بند رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔