سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

 

سندھ(اُمت نیوز)آئینی بینچز کے قیام کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔

عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو عدالت نے تبدیل کر کے بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔