احتجاج کا تیسرا دن: پی ٹی آئی کا قافلہ جی 9 کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روزمیں داخل ہوگیا تاہم قافلہ جی 9 کے قریب پہنچ گیا جبکہ جی 9 پر کنیٹرز کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جی 9 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگیا، پولیس اور رینجرز نے جی 9 سگنل سری نگرہائی وے پر مورچے سنبھال لیے۔

پی ٹی آئی کا قافلہ رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد جی 9 سگنل سری نگرہائی وے کی طرف پیش قدمی کررہا، جی 9 سگنل پر بھی پولیس اور انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس علی رضا علوی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں آج دوسرے روز بھی مکمل طور پر معطل ہیں، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی ہدایت کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند ہے۔

اس سے قبل نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکن 26 نومبر چونگی پر بڑی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سرینگر ہائی وے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ محدود تھیں۔

تاہم فوج کی طلبی کے باوجود پی ٹی آئی کا قافلہ آگے بڑھا۔ جی الیون سے ڈی چوک کا فیصلہ 14 کلومیٹر ہے۔

جی الیون پہنچ کر بشریٰ بی بی نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست کر رہے ہیں کہ لوگ پر امن رہیں، یہ آپ کے بہن بھائی ہیں جو آ رہے ہیں، کارکنان ڈی چوک پہنچیں گے۔

اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور 26 نمبر پر ہی ہیں اور بشری بی بی قافلے کی خود قیادت کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔