راستےبند،ٹماٹر700 روپے فی کلو فروخت ہو نےلگا

 

پنجاب کے اہم شہر سیالکوٹ میں پانچویں روز بھی داخلی و خارجی راستے بند ہیں، جس سے ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سیالکوٹ میں پانچ ویں روز بھی تمام داخلی وخارجی راستے اور موٹروے بند ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیئے ہیں۔

120روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر 700روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ہری مرچ400 روپے کلو، پھول گھوبھی 300 روپے کلو، آلو220 روپے کلو، پیاز 250روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 100روپے سے 150روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، شہری مجبوراً مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں، سیالکوٹ میں کیلا 150 روپے درجن جبکہ سیب 400 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔