واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز کے جوان ناکے پرتعینات ہو رہے تھے، فائل فوٹو
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز کے جوان ناکے پرتعینات ہو رہے تھے، فائل فوٹو

رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

اسلام آباد: رینجرز اہلکاروں پرشرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔شرپسندوں نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں رینجرزاہلکاروں کو کچل ڈالا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچل ڈالا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق افسوسناک واقعہ26 نومبر2024 کی رات 2بج کر44منٹ پر رونما ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی،

سیکیورٹی ذرائع کتے مطابق اس افسوسناک واقع میں رینجرز کے 3 اہلکار شہید ہو گئے اور 3 شدید زخمی ہُوئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرزکے جوان ناکے پرتعینات ہو رہے تھے۔