فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کے ساتھ ارباب نسیم نے بتایا کہ 15 منٹ پہلے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ لے کر خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا اتوار کے روز پشاور سے روانہ ہونے والا قافلہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا پہنچ گیا ہے۔

اس قافلے کے ساتھ موجود پی ٹی آئی رہنما ارباب نسیم نے مزید بتایا کہ اس وقت ہم بلیو ایریا میں یوفون ٹاور کے پاس سے گزر رہے ہیں۔‘

ارباب نسیم سے بات کے دوران بیگ گراؤنڈ میں مظاہرین کی شدید نعرے بازی جاری تھی۔پی ٹی آئی کارکنان ’خان تیرے جانثار، بے شمار بے شمار‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔