فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں مزید دو میچ کھیلے گئے

کراچی: سیکسٹین اسٹارز فٹبال گراؤنڈ کے سبزہ زار پر جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں مزید دو میچ کھیلے گئے۔جس میں سکسٹین اسٹارز نے مد مقابل نارتھ برادرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے جبکہ دوسرے میچ میں کمپینئین ایف سی سینٹرل نے پہلی بار ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین فٹبال کے دل موہ لیے۔اور تجربے کار ٹیم واصف میموریل ایف سی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی۔

پہلے میچ میں سکسٹین اسٹارز نے اپنے اسٹار اسٹرائیکر علی ریاض کے ذریعے تیسرے منٹ میں سبقت حاصل کی۔جسے نارتھ برادرز کےجواد نے تئیسویں منٹ گول کر کے برتری کا خاتمہ کیا۔جبکہ تیسویں منٹ میں کپتان رحمان سینئر کے گول اور علی شان کے چوالیس ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔

فائل گروپ فوٹو
فائل گروپ فوٹو

دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کمپینئین ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیوریٹ ثیم واصف میموریل کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان فیصل انور نے گول کر کے سنسنی پھیلا دی۔واصف میموریل کے فارورڈ گول برابر کرنے کی تمام کوششوں کو گول کیپر اریب اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ اور اپنی ثیم کو آگلے مرحلے میں داخلے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

ان میچز کو نیشنل ریفریز بابر۔صابر۔نے اپنے معاونین سیدکلیم۔صدیق الرحمن ۔وسیم بلوچ۔اور رفیق ارکانی کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے ادا کیے۔