لگتا ہے بشریٰ کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا، بہن بشریٰ بی بی

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں، کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کےپی پہنچ گئی ہیں.

مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی کےپی میں نہیں ہوسکتیں، وہ کےپی میں ہوتیں اور خیریت سےہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی بہن کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مومینٹم بنا ہوا تھا، وہ وہاں سے کبھی نہیں جاتیں، بشریٰ نے لائحہ عمل بتادیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کاحق صرف بانی کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنےکااختیار نہیں۔

اس سے پہلے وڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔