یہ نہیں ہوسکتاہم بھارت جاکرکرکٹ کھیلیں وہ یہاں کھیلنےنہ آئیں،محسن نقوی

لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ اور ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا،انہوں نے شائقین کے لیے سٹنگ ایریا کا بھی جائزہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ 10اکتوبرکو کنسٹرکشن شروع ہوئی تھی،امید ہے 20 سے25 دسمبرکے درمیان کام مکمل ہوجائیگا،اس کے بعد قذافی سٹیڈیم میں گنجائش 35 سے 40 ہزارتک ہو جائے گی،شائقین کرکٹ کا ویوبھی بہت بہتر ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے مزیدکہاکہ چاہتا تھا راولپنڈی سٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا،راولپنڈی سٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہترہوتا،صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لیکر نکلیں گے،آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتاہم بھارت جاکرکرکٹ کھیلیں وہ یہاں کھیلنےنہ آئیں،سیاسی کشیدگی کی بات کرنیوالےآکردیکھیں پوراپاکستان صاف ہے،آئی سی سی کے اجلاس میں دو دن باقی ہیں،پاکستان کیلئے جو بہتر ہو گا آئی سی سی میٹنگ سے لیکر نکلیں گے، آئی سی سی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران سے رابطے میں ہوں۔