پاک زمبابوے تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

 

بولاوائیو(اُمت نیوز)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔

کوئنز کلب بولاوایو میں کھیلا جانے والے تیسرا ون ڈے جیت کر پاکستان مسلسل دوسری دن ڈے سیریز جیت سکتا ہے جبکہ زمبابوے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز جیتنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار ہے۔

آخری میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ ہوگئے اور بدھ کو پاکستان واپس پہنچ گئے۔

احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جبکہ شاہنواز کو اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی۔

قومی ٹیم میں ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے، دونوں نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔