پشاور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، مشال یوسفزئی نےتصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
رواں برس اپریل میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود اورزکوٰۃ وعشر نےصوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر اور سیکرٹری کیلئے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔