موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا آج آخری دن

 

موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا آج آخری دن ہے ،ایک ہی روزمیں لرننگ وریگولرلائسنس بنوانےوالوں کیلئے30نومبرآخری تاریخ ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نےموٹرسائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا تھا،موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، ترجمان کے مطابق 6لاکھ55ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،8لاکھ20ہزار سےزائدشہریوں نےریگولرڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، 2لاکھ سےزائدشہریوں نےلرننگ اورریگولرلائسنس کی تجدید کروائی۔

3لاکھ سےزائدشہریوں نےآن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سےفائدہ اٹھایا، آج کےبعدموٹرسائیکل کےلرننگ لائسنس کےاجرامیں 42دن کی مدت ختم ہوگئی،کل سے 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا،یکم دسمبر سے موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن پورے کرنے ہوں گے،انتظار و قطار سے بچنے کیلئےلائسنس سینٹرز24گھنٹےفعال بنائےگئےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔