انڈر 19 ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

 

شارجہ(اُمت نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

قومی کھلاڑیوں نے جمعے کو آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کیا، تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ گروپ بی کے میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 دسمبر کو شیڈول سیمی فائنل کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 دس بجے شروع ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔