چیمپئینز ٹرافی،بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بیان بھی آگیا

بھارت (اُمت نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے گزشتہ روز ہونے والا اہم اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم 15 منٹ جاری رہنے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کو ملکر قابل قبول آپشن تلاش کرنے کا آپشن دیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

دوسری جانب راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئینز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کی بجائے، انڈین کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہیں۔