خیبرپختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،مولانا فضل الرحمان

خانپور(اُمت نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خان پور میں سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد دین پوری سے ملاقات کے بعد مدرسہ مخزن العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے ،جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی ،موجودہ الیکشن صحیح نہیں ہوئے موجودہ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔