لکی مروت: تھانہ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

خیبر پختون خوا (اُمت نیوز)خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اس دہشت گردی کا شکار بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔