لندن (اُمت نیوز) انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلش بیٹسمین جو روٹ ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔
جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں مجموعی طور پر 1630 رنز ہو گئے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 1625 رنز بنائے تھے۔
جو روٹ نے 1630 رنز 49 اننگز میں بنائے ہیں جبکہ ٹنڈولکر نے 1625 رنز 60 اننگز میں بنائے تھے۔
واضح رہے کہ جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جنہوں نے 150 ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 777 رنز سکور کئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے جبکہ جو روٹ 12 ہزار 777 رنز بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔